رانگ نمبر 2کا ٹیزر جاری

EjazNews

رانگ نمبر 2کے ٹیزر کو دیکھ کر کہانی کا اندازہ کرنا تو مشکل ہے لیکن اس بار بھی یاسر نواز نے فلم میں کامیڈی کا تڑکہ خوب لگایا ہے جو یقیناً لوگوں کو بہت پسند آئے گا۔ فلم کے سیکوئل میں بھی پہلی فلم کی طرح اداکار جاوید شیخ اہم کردار نبھاتے نظر آئیں گے لیکن اس بار مرکزی اداکاروں میں دانش تیمور اور سوہائے علی ابڑو کی جگہ نیلم منیر اور سمیع خان کی فریش جوڑی کو کاسٹ کیا گیا ہے جبکہ دیگر کاسٹ میں یاسر نواز، ان کے بھائی دانش نواز، ثنا فخر، نیر اعجاز، شفقت چیمہ اور محمود اسلم شامل ہیں۔ ’رانگ نمبر2‘کی ہدایات یاسر نواز نے دی ہیں اور حسن ضی نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔ ہنسی اور قہقہوں سے بھر پور فلم رانگ نمبر2‘ عید پر ریلیز کی جائے گی۔امید ہے یاسر نواز اس دفعہ لوگوں کو پہلے سے زیادہ انٹرٹین کرنے میں کامیاب ہوں گے کیونکہ فلم کا سیکوئل بنانا زیادہ مشکل کام ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  40سال بعد مولانا جٹ اور نوری نتھ عید الفطر پر آمنے سامنے ہوں گے