Chikan palio

آئیے آسان سا چکن پلائوبناتے ہیں

EjazNews

اجزاء:
گوشت ایک کلو
چاول ایک کلو
پیاز دو کپ(تلی ہوئی)
دہی آدھا کپ
ادرک، لہسن کا پیسٹ چار کھانے کے چمچ
لونگ، کالی مرچ چھے چھے عدد، دار چینی چار ٹکڑے، تیز پات دو سے تین عدد، گرین فوڈ کلر حسب ضرورت اور تیل دو کپ۔
یخنی کے اجزاء اور ترکیب: پیاز دو عدد، لہسن کے جوے چار عدد، ادراک دو انچ کا ٹکڑا، تیزپات دو عدد۔ ایک پتیلی میں جتنی یخنی بنانی ہے، اتنا ہی پانی لے کر اس میں گوشت اور دیگر اجزاء شامل کردیں۔ اب ایک کپڑے میں سونف ایک کھانے کا چمچ،سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ، ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ اور ایک بڑی الائچی لےکر پوٹلی بنالیں اور یخنی میں ڈال دیں۔جب گوشت گل جائے، تو ایک باؤل میں اسے نکال کر یخنی چھان کے پوٹلی خُوب اچھی طرح نچوڑ کر باقی اجزاء ضایع کردیں۔
ترکیب:چاول پکانے سے قبل دھوکر دو گھنٹے کے لیےبھگو دیں۔بعد ازاں ایک کھلے مُنہ کے پتیلے میں تیل گرم کریں۔پھر اس میں گوشت، ثابت گرم مسالا اور ادراک، لہسن کا پیسٹ ڈال کر بھونیں۔بھونتے ہوئے تھوڑی تھوڑی مقدار میں یخنی اور تلی ہوئی پیاز شامل کرتی جائیں۔جب اُبال آنے لگے،تو اس میں چاول شامل کر دیں۔دَم دینے سے قبل پتیلے کے درمیان کاپی کا ایک موٹا گتّا لگا دیں۔ پھر چاول کے ایک طرف گرین فوڈ کلر گھول کر چھڑک دیں اور گتّا ہٹا کر دَم دے دیں۔ڈش میں ایک طرف ہرے چاول اور دوسری طرف سفید چاول نکال کر سرو کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  کنوبی (اٹالین چیز ٹارٹ)