کوئٹہ میں ہزار گنجی کی فروٹ مارکیٹ میں دھماکہ 20افرادجاں بحق 48زخمی

EjazNews

کوئٹہ کے علاقہ ہزار گنجی کی فروٹ مارکیٹ کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 20افراد جاں بحق جبکہ 48زخمی ہو گئے ہیں ۔جائے وقوعہ پر ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو بلان میڈیککل کمپلیکس منتقل کرے۔
دھماکے کے بعد پولیس، ریسکیوٹیمیں اور بم ڈسپوزل سکواڈ موقع پرپہنچ گیا ہے جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی کی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت صدر مملکت کا دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ایسے واقعات دہشتگردی کی باقیات کےمکمل خاتمے کے قوم کے عزم کومزید پختہ کرتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی کوئٹہ میں دھماکے کی شدیدمذمت وزیراعظم کی شہداءکےدرجات کی بلندی کیلئے دعا، لواحقین سے اظہارتعزیت وزیراعظم کی زخمیوں کوبہترین طبی امدادفراہم کرنے کی ہدایت۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعے کی مذمت شہداءکےغم میں برابرکےشریک ہیں انسانیت کے دشمن دہشتگردکسی رعایت کے مستحق نہیں پرامن ماحول خراب کرنے کی سازشوں کوناکام بناناہوگا

یہ بھی پڑھیں:  آج ڈالر مستحکم ہے، خزانے بھر نے کا آغاز ہوگیا ہے:وزیراطلاعات