imran khan

وزیراعظم عمران خان کی نشاندہی

EjazNews

وزیراعظم عمران خان نے رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ
وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کی سب سے بڑی نیلامی دو اہم حقائق کی نشاندہی کرتی ہے ۔۔ نیلامی سے گیارہ اعشاریہ اٹھائیس ارب روپے حاصل ہوئے۔ ماضی میں بدعنوانی اورشفافیت کی کمی سے بہت نقصان ہوا ۔ یہ پاکستانی معیشت پر اعتماد کا اظہار ہے ۔
وزیراعظم نے جس نقطہ کی طرف اپنے ٹویٹ میں اشارہ کیا ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے ۔ لیکن اگر جزا اور سزا کے عمل پر کاربند رہتے ہوئے اداروں کو مضبوط بنا دیا جائے تو دیکھ لیجئے میرے ملک کو کس قدر لوٹا گیا لیکن اس کے باوجود وہ بڑھ رہا ہے کیونکہ میرے ملک کو جتنے لوٹنے والے ہیں اس سے بہت زیادہ اس کو پیار کرنے والے بھی ہیں۔ جو اس کی ترقی میں خوش ہوتے ہیں اور جب بھی ملک میں کچھ اچھا ہوتا ہے تو ان کے دل میں ایک انجانی سے خوشی پیدا ہوتی ہے۔ لاہور کے پوش علاقوں میں جس طرح قبضہ گروپوں سے سابق چیف جسٹس نے کروڑوں روپے کی اراضی واگزار کرائی اس کی مثال نہیں ملتی اور ایسی پتہ نہیں کتنی جگہوں پر طاقتور لوگ قابض ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:  حکومت کی دو سالہ کارکردگی اور ن لیگ کی دو سالہ کارکردگی کا موازنہ کرلیں: میاں شہباز شریف