SHAN

فلم انڈسٹری حکومت کی توجہ چاہتی ہے: اداکار شان

EjazNews

اداکار شان ٹویٹر پر خاصے سرگرم رہتے ہیں انہوں نے اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جناب وزیر اعظم، ہم یہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ آپ پاکستان کو بلند کرنے کے لیے کئی طرح کی جدوجہد میں مصروف ہیں لیکن سر! آپ کو پاکستان کے نوجوان فنکاروں کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے جو کہ توانائی سے بھرپور ہیں اور آپ کی تائید اور حکومتی مدد کے منتظر ہیں، ہمیں وہ قوت فراہم کی جائے جس کے تحت نئی مارکیٹوں کے لیے فلم سازی کی جائے۔
شان شاہد نے یہ بھی کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں فلم سازی کے لیے سستا ترین ملک ہے اور تمام بڑی فلمی صنعتیں کم خرچ کی جانب راغب ہوتی ہیں جو ہم انہیں فراہم کرسکتے ہیں، اگلے پانچ برس میں ڈیجیٹل مواد کا انقلاب آجائے گا اور ہمیں اس کا 65 فیصد حصہ حاصل کرنا ہوگا۔
اداکار شان کا مزید کہنا تھاکہ ہمیں آپ کی اور آپ کو ہماری ضرورت ہے تو کیوں نہ دماغی روابط بنائے جائیں تاکہ خیالات اور پالیسیاں ایک دوسرے کے قریب پہنچیں۔ہم پہلے سے تسخیر شدہ مارکیٹوں کو دیکھ رہے ہیں ناکہ ایسی مارکیٹوں کو جنہیں اب تک آزمایا ہی نہیں گیا ہم نے تیل کی تلاش کی اور اسے پالیا لیکن اور بھی دولت کی تسخیر ابھی باقی ہے اور وہ یہ کہ پاکستان ٹیلنٹ سے بھرپور ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  طارق عزیز اس دنیا فانی کو چھوڑ گئے