سعودی عرب میں پاکستانی میاں بیوی کے سر قلم

EjazNews

سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں پاکستانی میاں بیوی کے سر قلم کر دئیے گئے ہیں۔ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے یہ اعلامیہ جاری کیا گیا کہ سعودی عرب کی عدالت میں ہیروئن اسمگلنگ کے مجرم دونوں میاں بیوی کو سزائے موت کی سزا ہوئی تھی۔ محمد مصطفی اور ان کی اہلیہ فاطمی اعجاز کو ہیروئن اسمگلنگ کے دوران حراست میں لیا گیا تھا، مذکورہ گرفتاری عدالت میں ظاہر کی گئی جہاں تحقیقات کے نتیجے میں دونوں کو مجرم قرار دیا گیا۔سعودی وزارت خارجہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سزائے موت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیاگیا تاہم عدالت عظمی نے سزا برقرار رکھی۔ بعد ازاں رائل آرڈر کے بعد دونوں میاں بیوی کو جدہ میں سزائے موت دے دی گئی۔
جسٹس پروجیکٹ پاکستان نے سعودی عدالت کے فیصلے پر احتجا ج کیا اور کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میںپہلی پاکستانی خاتون کو سزا دی گئی ۔ اس حقیقت کے برعکس کہ دونوں ممالک میں قیدیوں کے تبادلے پر مذاکرات ہو رہے ہیں۔ میاں بیوی کے سر قلم کر دئیے گئے۔
وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے جے پی پی کا موقف ہے کہ وفاقی حکومت بیرون ملک اپنے شہریوں کو تنہا چھوڑ دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں رین ایمرجنسی نافذ