geo photo

سانحہ کرائسٹ چر چ کے شہداء کو خراج تحسین

EjazNews

جھنگ کے علاقے گڑھ مہاراجہ کے مسلم انسٹیٹیوٹ گرائونڈ میں 20ہزارلوگوں نے سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہیدوں ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا خراج تحسین پیش کرنے کا انداز واقع بہت مختلف اور شاندار تھا۔ 20ہزار لوگوں نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مسجد النور کے خاکے میں خود کو ڈھال کر شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔ اور ساتھ ہی یہ پیغام بھی دیا کہ مساجد امن و سلامتی کا گہوارہ ہوتی ہیں۔ شرکاء نے سفید عمامے اور سنہری ٹوپیاں پہن رکھی تھیں ۔ دیکھنے والوں کا کہنا ہے کہ نہایت منظم اور خوبصورت انداز میں انسان مسجد النور کے خاکے میں ڈھل گئے۔ اس موقع پر فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی ۔
دربار سلطان باہو سے متصل مسلم انسٹیٹیوٹ گرائونڈ میں 20ہزار لوگ جمع ہوئے۔ یہ تمام افراد کو ایک جگہ جمع کرنے کا سہرا مسلم انسٹیٹیوٹ آرگنائزیشن کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا