sikh in pakistan

بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

EjazNews

حسن ابدال میں سکھوں کے بیساکھی میلے کی 4روزہ تقریبات شروع ہو گئیں ہیں۔ سکھوں کے گرو دوارہ پنجہ صاحب میں شروع ہونے والے روایتی بیساکھی میلے میں اندرون اور بیرون ملک سے سکھ یاتری شرکت کرتے ہیں۔بھارت سے بھی خاصی تعداد میں سکھ یاتری اس میلے میں شرکت کرنے کیلئے پاکستان آتے ہیں۔ایک محتاط اندازے کے مطابق دنیا بھر سے 10ہزار کے قریب سکھ یاتری اس میلے میں شریک ہوں گے۔اس دفعہ بیساکھی میں شرکت کیلئے انڈیا سے 2200کے قریب سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے گئے ہیں۔ بیساکھی میلے کی تقریبات 12اپریل سے 21 اپریل تک جاری رہیں گی۔ سکھ مذہب کے مطابق بیساکھی کا تہوار نئے سال کا آغاز ہوتا ہے۔

سکھ یاترین پاکستان پہنچنے پر ٹرین سے اپنا سامان نکال رہے ہیں
حسن ابدال میں بیساکھی میلے میں شرکت سے قبل سکھ یاتری کا ایک جم غفیر

گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب لاہور ہائیکورٹ میں عدالت میں حاضر ہوئے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کے لیے انہیں طلب کیا گیا تھا

وزیراعلیٰ پنجاب لاہور ہائیکورٹ میں آتے ہوئے
یہ بھی پڑھیں:  عالمی یوم خواتین کیمرے کی نظر میں