tehmina-janjua

انسدا د دہشت گردی کیلئے پاکستان نے گائیڈ لائن جاری کردی

EjazNews

انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستا ن نے ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں سے متعلق قرار داد پر پالیسی گائیڈ لائن جاری کر دی۔ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے کہا کہ بے مثال قومی عزم، اجتماعی دانش و قربانی سے ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی اور اس میں فتح حاصل بھی کی۔ سکیورٹی فورسز اور دیگر اداروں کی مؤثر حکمت عملی کارگرثابت ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پالیسی گائیڈ لائنز سے تمام فریقین کو قر داد کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز. قومی ٹیم یو اے ای پہنچ گئی