Mushtaq-Ahmad

مشتاق احمد نے ایشین لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کر لیا

EjazNews

28جون 1970ء میں پیدا ہونے والے مشتاق احمد نے 1990ء سے 2003ء تک پاکستانی کرکٹر کے طور پر نمائندگی کی۔سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کیلئے پاکستان سے منتخب کیا گیا ہے۔یہ ایوارڈ کسی بھی شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو دیا جاتا ہے۔ اس سے قبل یہ ایوارڈ ایشیاء سے تعلق رکھنے والے فلمی ستاروں، کرکٹر ، عوامی خدمات سرانجام دینے والوں کو مل چکا ہے۔ اس سال کی تقریب میں سابق پاکستانی کرکٹر کو مشتاق ا حمد کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ اس ایوارڈ شو کی تقریب لندن میں ہوگی۔ سینئر کرکٹر مشتاق احمد نے لندن روانگی سے پہلے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ملنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے مگر یہ سب کچھ پاکستان کی مرہون منت ہے۔ میں یہ ایوارڈ ملک اور چاہنے والوں کے نام کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:  25مارچ 1992جب ہم ورلڈ کپ جیتے