آمدن سے زائد اثاثہ جات اور آف شور کمپنی کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان کو 9روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت کے جج نجم الحسن کے روبرو پیش کیا گیا ۔نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا بہت سا ریکارڈ ابھی علیم خان سے لینا ہے ۔جبکہ علیم خان کا کہنا تھا کہ وہ تمام ریکارڈ نیب کو دے چکے ہیں ۔
احتساب عدالت نے علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20اپریل تک توسیع کر تے ہوئے آئندہ سماعت پر نیب کو حتمی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ معزز عدالت کا کہنا تھا تفتیش کو جلد مکمل کیا جائے۔
