election2019

بھارت میں عام انتخابات کا پہلا مرحلہ شروع ہو چکا ہے

EjazNews

بھارت میں عام انتخابات 7 مراحل میں ہوتے ہیں ۔ لوک سبھا کی 543نشستوں کے لیے پہلے مرحلے میں20ریاستوں میں91 نشستوں پر پولنگ ہورہی ہے۔ان انتخابات میں 90 کروڑ افراد ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔ 7مراحل میں ہونے والے بھارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان 23مئی کو ہوگا۔
ان انتخابات میں دوسرا مرحلہ 18اپریل ، تیسرا 23اپریل ،چوتھا 29، پانچواں6مئی، چھٹا 12مئی اور ساتواں 19مئی کو ہوگا۔
جبکہ اگر کشمیر میں انتخابات کی صورتحال کو دیکھا جائے۔ وہاں پر بھارتی انتخابات کو ڈرامہ قرار دے کر شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی کال دے دی گئی ہے۔ یاسین ملک پر وہ مقدمات چلائے جارہے ہیں جس میں ان پر برسوں پہلے ختم کیے جاچکے تھے۔ ان کو تہاڑ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارتی وزیراعظم نے 21دن کیلئے انڈیا میں لاک ڈاؤن لگا دیا