election2019

بھارت میں الیکشن کا پہلا مرحلہ مکمل

EjazNews

بھارتی انتخابات میں الیکشن کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ 20ریاستوں میں91 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔جس میں پر تشدد واقعات بھی ہوئے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان واقعات میں 7لوگ مارے گئے۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے انتخابات میں 90 کروڑ افراد ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔ 7مراحل میں ہونے والے بھارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان 23مئی کو ہوگا۔ان انتخابات میں دوسرا مرحلہ 18اپریل ، تیسرا 23اپریل ،چوتھا 29، پانچواں6مئی، چھٹا 12مئی اور ساتواں 19مئی کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:  انڈین اپوزیشن بھی مقبوضہ کشمیر میں داخل نہیں ہوسکتی