dowland trap

امریکہ ہرطرح سے اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے :ڈونلڈ ٹرمپ

EjazNews

مقبوضہ فلسطین پر قابض اسرائیلی ریاست میں گزشتہ روز انتخابات میں پانچویں مرتبہ بنجامن نیتن یاہو کی جماعت لیکوڈ نے کامیابی حاصل کر لی ہے اور یوں نیتن یاہوپانچویں مرتبہ اسرائیلی وزیراعظم بن گئے ہیں۔ اسرائیل کو ہر طرح سے خوش رکھنے والے امریکی صدر نے اس مرتبہ بھی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو کامیابی پر مبارکباد دی ۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکہ اسرائیل اوراسرائیلی عوام کے ساتھ ہر طرح سے کھڑا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کے بہت زیادہ حامی ہیں انہوں نے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کر کے اپنا سفارخانہ وہاںمنتقل کیا۔ انہوں نے گولان کی پہاڑیوں پر بھی اسرائیلی قبضہ کو تتلیم کر لیا جس پر اسرائیل نے 1967ءمیں قبضہ کیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹویٹ
یہ بھی پڑھیں:  عراق سے دوران جنگ نوادرات کی چوری کا انکشاف