ahmad rushdi

لیجنڈ گلوکار احمد رشدی کی آج 36ویں برسی ہے

EjazNews

احمد رشدی تین دہائیوں تک فلمی دنیا پر راج کرتے رہے۔ مذہبی گھرانے سے تعلق رکھنے والے احمد رشدی نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز ریڈیو پاکستان کے کراچی سٹیشن سے کیا تھا۔ فن موسیقی کی ان میں خداداد صلاحیت تھی انہوں نے کسی استاد سے موسیقی کی باقاعدہ تربیت نہیں لی تھی۔ موسیقی اور گائیکی ان کی رگ رگ میں تھی۔ سپر سٹار وحیدمراد کے ساتھ انہوں نے بہت سی فلموں میں کام کیا۔ان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ 5ہزار سے زائد نغمات گائے۔ انہیں پاکستان کے پہلے پاپ سنگر ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ 11اپریل 1983ء کو محض 48برس کی عمر میں دل کا دورئہ پڑنے سے اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے۔ ان کی صلاحیتوں کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ پرویز مشرف حکومت نے ان کے انتقال کے برسوں بعد انہیں ستارہ امتیاز سے نوازا۔
ان کے گیت آج بھی سننے والے کو مجبور کر دیتے ہیں کہ وہ کچھ دیر ٹھہرےاور گیت سے محظوظ ہو ۔

یہ بھی پڑھیں:  اداکارہ صاحبہ سے لائف سٹائل ود صاحبہ تک