game of thron

گیمز آف تھرون کا نیا سیزن14اپریل سے شروع ہو رہا ہے

EjazNews

ایچ بی اونے ویسے تو بہت شاندار سیریز بنائی ہیں اور اس کے سیزن بہت کامیاب رہے ہیں ،لیکن گیمز آف تھرون ایسی سیریز ہے جس کو دنیا بھر میں پسند کیا گیا ہے۔ اس کی پسندیدگی اور مشہوری کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیںکہ بڑے بڑے اشاعتی ادارو ں نے اپنی شہ سرخیوں میں اس کے ٹائٹل نام کا استعمال کیا۔ اس کا ہر سیزن پہلے سے بڑھ کر ہوتا ہے۔ خلیصی کا جاندار کردار ادا کرنے والی ایمیلیا کلارک نےاس سیریز سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔ پیٹرڈنکلارج کی اداکاری ہر سیزن میں شاندار ہوتی ہے۔اس سیزن نے جہاں شہرت کی بلندیوں کو چھوا ہے وہا ں اس سیریز میں کام کرنے والے فنکاروں کا معاوضہ اور خود سیزن کی اپنی کمائی بھی دنگ کر دینے والی ہے۔ شاید پاکستا ن میں بننے والے کسی ڈرامے نے آج تک ایمیلیا کلارک جتنا معاوضہ لیتی ہے اتنے پیسے بھی کمائے ہوئے۔ لیکن بہر کیف یہ سیزن دنیا بھر کے ناظرین کو مدنظر رکھ کر بنائے جاتے ہیں اور اس کی مارکیٹنگ بھی دنیا بھر میں الگ الگ انداز میں کی جاتی ہے۔ ہم تو ابھی ساس بہو سے آگے نکلنے کی شاید کوشش کریں۔ گیمز آف تھرون کا 8واں سیزن 14اپریل کو ریلیز ہو رہا ہے۔ یقینا یہ سیزن پہلے سے زیادہ شاندار ہو گا اور دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں اسی طرح مبتلا رکھنے میں کامیاب رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  فاسٹ اینڈ فیوریز9 دھوم مچانے آگئی ہے