blac hol

سائنسدانوں نے زمین سے 30لاکھ گنا بڑا بلیک ہول ڈھونڈ لیا

EjazNews

یہ تاریخی دن ہے جب ماہرین فلکیات نے کسی بلیک ہول کی تصویر لی ہے۔ یہ ایک بہت بڑا بلیک ہول ہے جس کی لمبائی چار سو ارب کلومیٹر ہے۔یہ زمین کے کلحجم سے تیس لاکھ گنا بڑا ہے اور سائنسدان اسے ایک مونسٹر یا دیو قرار دے رہے ہیں۔یہ بلیک ہول دنیا سے تقریباً پچاس کروڑ کھرب کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے اور اس کی تصویر دنیا کے مختلف حصوں میں نصب آٹھ دوربینوں کے ذریعے لی گئی ہے۔اس کی تفصیل بدھ کو ایسٹرو فیزکل لیٹر میں شائع کی گئی ہیں۔سائنسدانوں کے خیال میں اب تک دریافت ہونے والے بلیک ہولز میں سب سے زیادہ بڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  مصنوعی ذہانت جسمانی جرثموں کی مدد سے اصل عمر بتا سکے گی