hamza shabaz ramzan

حمزہ شہباز کی 17اپریل تک شوگر مل اور صاف پانی میں عبوری ضمانت

EjazNews

لاہور ہائیکورٹ کے دورکنی بینچ نے حمزہ شہباز شریف کے کیس کی سماعت کی۔ حمزہ شہباز کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رمضان شوگر ملز کا ریفرنس دائر ہونے کے باوجود نیب کی جانب سے خدشہ ہے نیب صاف پانی کمپنی سکینڈل کیس میں بھی بلاجواز گرفتار کرنا چاہتا ہے نیب کی جانب سے مسلسل ہراساں کیا جارہا ہے اور گرفتاری کی کوشش کی جارہ یہے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ نیب ایک انکوائریمیں بلوا کر دوسرے کیس میں گرفتار کرلیتا ہے ۔ نیب سیاستدانوں کو ایسے بہانے بنا کر تنگ کرتی ہے ۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ رمضان شوگر ملز اور صاف پانی کیس میں عبوری ضمانت منظور کرے۔
عدالت نے حمزہ شہباز کی رمضان شوگر اور صاف پانی کیس میں 17اپریل تک عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔ اورایک ایک کروڑ کے دوضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:  کرونا وائرس اور پاکستانی علماء کرام کا کردار