oil tanker

آئل ٹینکر الٹنے کے باعث خوفناک آتشزدگی

EjazNews

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں گل بائی پل پرتیل سے بھرا آئل ٹینکرالٹ گیا جس سے آگ بھڑ اٹھی۔ فائر بریگیڈ کی 7سے 8گاڑیوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں ایک محتاط اندازے کے مطابق دو گوادم، ایک کنٹینر ، 5موٹر سائیکلیں جل گئیںحادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم شہریوں نے آگ بجھنے کے بعد سڑک پر بہنے والا خام تیل بالٹیوں میں بھرنا شروع کر دیا جو کسی بھی ناخوشگوارحادثے کا باعث بن سکتاتھا۔صبح تقریباً 7بجے شیر شاہ میں گل بائی پل پر یہ ٹینکر الٹا ۔
یہ کراچی میں اپنی نوعیت کا کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے جس میں آئل ٹینکر الٹا ہواور اس میں سے تیل بہہ نکلا ہو۔ اس سے پہلے بھی بہت سے ایسے واقعات ہو چکے ہیں ۔ پنجاب میں ایسے ہی ایک واقع میں بہت سے لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے جہاں پر بہت سے لوگ تیل اکٹھا کرنے پر لگ گئے تھے۔بہت سی مسافر گاڑیاں گزر رہی تھیں اور بہت سی کھڑی ہو کر تماشا دیکھ رہی تھیں لیکن جب آگ بھڑکی تو وہ سب کچھ جلا کر خاک کر گئی اور ایسی ہی صورتحال آج کراچی میں بھی دیکھنے میں آئی ۔جہاں پر لوگ تیل اکٹھا کرنا شروع ہو گئے ۔
ایسے حادثات کی روک تھا م یا آنے والے وقتوں میں کسی بڑے حادثے سے بچنے کے لیے حکام کو کوئی لائحہ عمل طے کرنا ہوگا۔ ان آئل ٹینکرز کے لیے کوئی اصول ضابطے بنانا ہوں گے اور جب یہ الٹ جاتے ہیں تو ہر صورت میں وہاں سے حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اصول و ضوابط پر عملدرآمد سختی سے کروانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:  تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والے سے اس سال ذریعہ آمدن نہیں پوچھا جائے:وزیراعظم