hellboy-reboot-david-harbour-1545123465

HellBoy۔12اپریل کو ریلیز ہو رہی ہے

EjazNews

سینما بینی ایک شوق و ذوق کا نام ہے۔ماضی قریب و بعید میں دنیا کی طرح ہمارے سینما گھروں میں بھی رش کی انتہا ہوتی تھی۔ لمبی لمبی لائنوں میں لگ کر ٹکٹ لی جاتی تھی۔ اپنی پسند کی فلمیں دیکھنے کیلئے کھڑکی توڑ ہفتہ ایک مشہور محاورہ تھا۔ یعنی کامیابی کیلئے یہ لفظ بھی استعمال ہوتا تھا کہ فلاں فلم نے اس ہفتے کھڑکی توڑ بزنس کیا ہے۔ پاکستانی فلم وقت کے ساتھ ساتھ اپنا معیار کھوتی رہی اور آج حالت یہ ہے کہ پاکستانی فلمیں زیادہ تر عیدوں پر ہی ریلیز ہوتی ہے۔ اور اس کے لیے بھی کوشش کی جاتی ہے کہ غیر ملکی فلموں کو ریلیز نہ ہونے دیا جائے۔ پاکستانی فلموں کی کمی نے سینما گھروں کیلئے دنیا کی فلموں کا راستہ کھولا اور اس مارکیٹ سے دنیا بھر سے فلمیں آنے لگیں ۔ لیکن اس میں بھی آسان راستے تلاش کیے جارہے ہیں۔ اس میں ہالی اور بالی وڈ کی بڑی فلموں کے علاوہ کسی دوسری انڈسٹری کی کم ہی فلمیں ریلیز کی جاتی ہیں حالانکہ چائنہ کی انڈسٹری بہت ترقی کر چکی ہے۔ ترکی نے بہت لاجواب فلمیں تخلیق کی ہیں۔ آج کل بالی ووڈ والے پاکستان سے کمائی کرنے سے گریز کر رہے ہیں اور یہاں کے ڈسٹری بیوٹر وہاں سے فلم لینے سے گریز کر رہے ہیں لیکن ہائی ووڈ نے اپنے آپ کو دنیا کے کیلئے کھلا رکھا ہوا ہے اور 12اپریل کو ہالی ووڈ فلم ہیل بوائے ریلیز ہو رہی ہے۔ یہ فلم ہیل بوائے سیریز کی تیسری فلم ہے۔ اس فلم کا پہلا حصہ بہت شاندار تھا جس میں شیطانی طاقتوں کے ذریعے ایک بچہ دنیا میں آتا ہے۔ یہ بچہ امریکی خفیہ ایجنسی کے ہاتھ لگ جاتا ہے جو اس کی پرورش دنیا سے بچا کر کرتی ہے اور پھر یہ خفیہ مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ شائقین سینما نے اس اچھوتے آئیڈیا کو بہت داد دی تھی اور بہت پسند کیا تھا اس کے بعد اسی سیریز کا دوسرا حصہ ریلیز ہوا جس نے شائقین کو خاصہ مایوس کیا، اس پر محنت تو بہت کی گئی تھی لیکن یہ حد سے زیادہ سپیشل افیکٹس اور مشکل کہانی کی وجہ سے دنیا میں پسند نہیں کی گئی۔ اب اس سیریز کی تیسری فلم12اپریل کو ریلیز ہو رہی ہے۔امید کرتے ہیں یہ فلم پہلے سے بہت بہتر اورشاندار ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیں:  درج (شمعون عباسی)بمقابلہ کاف کنگنا (خلیل الرحمن قمر)