fawad

وزیراطلاعات کی کابینہ اجلاس کے بعد پریس بریفنگ

EjazNews

اسلام آباد میں کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بادشاہت نہیں ہے ورنہ ہم بھی 2سو بندوں کو الٹا لٹکاتے اور پیسے واپس آجاتے۔ پچھلی حکومتوں کے لوگ کرپشن میں ملوث نظر آرہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نیب کے مطابق ن لیگ کے کچھ رہنما میگا کرپشن میں ملوث ہیں۔
نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم اتھارٹی کی منظوری دی گئی، وزیراعظم پاکستان ☺17اپریل کو سکیم کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھیں گے۔ پہلے مرحلے میں 1لاکھ35ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے۔اسلام آباد میں وفاقی ملازمین کے لئے 25ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے۔ان کاکہنا تھا باقی اپارٹمنٹس گوادر بلوچستان میں تعمیر کیے جائیں گے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گوادر میں ماہی گیروں کی بستیاں بھی آتی ہیں جن کے متعلق وزیرا طلاعات کا کہنا ہے کہ ان کو جدید طرز کے نئے گھر بنا کر دئیے جائیں گے۔
گیس چوری کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر بھی گیس چوری میں ملوث ہیں۔بجلی چوری کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ بجلی چوری میں محکمے کے 5سو لوگ بھی ملوث پائے گئے ہیں۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ تمام سرکاری محکمے اپنی ڈاک اور دوسرے پارسل پاکستان پوسٹ کے ذریعے ارسال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  اقتصادی کونسل نے نئے مالی سال کیلئے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی