Nawaz-Fazlur-Rehman-meeting

نواز شریف فضل الرحمن ملاقات،فواد چوہدری کا ٹویٹ

EjazNews

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ ولانا فضل الرحمن نے جاتی امراءمیں میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال ، نیب کیسز سمیت دیگر اہم معاملات پر گفتگو کی گئی جبکہ حکومت مخالف تحریک کے ابتدائی خدو خال پر بھی بات چیت کی گئی۔
گزشتہ روز سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا متحدہ مجلس عمل اور جے یو آئی کے صدر مولانا فضل الرحمن کا رابطہ ہوا تھا جس میں ملکی صورت حال پر تبادلہ خیال کے لئے رائے ونڈ جاتی امراءمیں ملاقات پر اتفاق کیا گیا تھا۔
اس ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا ہے سپریم کورٹ میں بتایا گیا کہ نواز شریف کو ضمانت نہ ملی تو نواز شریف کی جان کو خطرہ ہے، فضل الرحمن میاں صاحب کو سیاسی آکسیجن دے رہے ہیں اس کا نوٹس لینا چاہیے۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر نواز شریف ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ سے ہمیشہ کی طرح جھوٹ بولا گیا، بتایا گیا ضمانت نہ ملی تو نواز شریف کی جان کو خطرہ ہے، اب ایمبولینس کی بجائے فضل الرحمن وہاں پہنچے ہیں۔ فضل الرحمن میاں صاحب کو سیاسی آکسیجن دے رہے ہیں، عدالتوں کواس کا نوٹس لینا چاہیے۔
یاد رہے نواز شریف سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر6ہفتوں کے لیے طبی بنیادوں پر رہا ہیں تاہم ان کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ملک کا بڑا مسئلہ حل ہو گیا ،سپریم کورٹ نے گیم پب جی پر پابندی ہٹادی