shabz + hamza

شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد

EjazNews

احتساب عدالت میں سماعت شروع ہوئی تو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کمرہ عدالت میں موجود تھے۔جیو نیوز کے مطابق اس موقع پرپر اسکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رمضان شوگر ملز کیس میں مل کے لئے سرکاری خزانے سے نالہ بنایا گیا، یہ اختیارات سے تجاوز کا کیس ہے۔شہباز شریف نے کچھ کہنے کی کوشش کی تو عدالت نے انہیں روک دیا اور کہا کہ آپ کو سب کچھ کہنے اور سنانے کا موقع دیا جائے گا۔عدالت نے کہا کہ یہ قانونی اور پروسیجرل چیزیں ہیں جو قانون کے مطابق ہونی ہیں جس پر شہباز شریف نے کہا کہ میں نے 10 سال میں حکومت کے کئی سو ارب روپے بچائے ہیں، کیا میں نے نالے کے لئے سرکاری خزانہ استعمال کرنا تھا۔عدالت نے شہباز شریف کو کہا کہ ابھی آپ پر الزام ہے، جسے ثابت ہونا باقی ہے۔عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر رمضان شوگر ملز کیس میں فرد جرم عائد کردی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:  میں امن کے نوبل انعام کا حقدار نہیں: وزیراعظم عمران خان