indian air

ثبوت کہاں ہیں؟سکیورٹی کی وجہ سے نہیں دکھا سکتے:انڈین ائیر وائس مارشل

EjazNews

گزشتہ روز انڈین ائیر وائس مارشل ارجی وی کپور نے ایک پریس کانفرنس کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کا ایک ایف 16طیارہ گرایا ہے اور اس کے ان کے پاس شواہد بھی ہیں لیکن سکیورٹی کی وجہ سے وہ شواہد دکھا نہیں سکتے۔ انڈین ائیر فورس کی جانب سے سیٹلائٹ کی کچھ تصاویر بھی نشر کی گئیں ۔
جس کے جواب میں پاک فوج کے ترجمان نے بھی ایک ٹویٹ کیا
کہ بار بار جھوٹ بولنے سے جھوٹ سچ نہیں ہو جاتا۔ پاکستان نے انڈین فضائیہ کو ہونے والے نقصان پر ڈھو ل نہیں بجائے، خاموشی کو نظر انداز نہ کیا جائے ، حقیقت یہ ہے پاکستانی فضائیہ نے انڈیا کے دو طیارے گرائے جن کا ملبہ زمین پر سب نے دیکھا۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ انڈین ائیر فورس کو کون سے سکیورٹی مسائل ہے جس کی وجہ سے وہ ثبوت پیش نہیں کر پارہی اب اس کا جواب تو انڈین ائیر فورس یا انڈین فوج ہی دے سکتی ہے یا ہم وہاں پر ہوتے تو ضرور یہ سوال پوچھتے۔
دوسری بات کہ پاکستانی ایف 16طیارے تو پورے ہیں اس کی گواہی امریکہ نے بھی دی ہے ۔ دنیا میں سب سے قابل اعتبار سورسز امریکہ کے ہیں اور انہوں نے بھی اس بات پر گواہی دی ہے کہ پاکستان کا کوئی طیارہ گرایا نہیں گیا ۔
انڈین الیکشن صرف انڈیا کو ہی نہیں انڈین فوج کو بھی اپنی ہی نظروں میں گرا رہا ہے۔ گزشتہ روز خلا میں جس اچیومنٹ کا اعلان انڈین وزیراعظم نریندرمودی نے کیا اس کے جواب میں ناسا نے یہ کہا کہ انڈیا نے خلا میں ملبہ بکھیرنے کے سوا اور کچھ حاصل نہیں کیا اور خلا میں کچرا بکھیر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی آخر ماسک پہن ہی لیا