Imran Khan

بھارت و اسرائیل انتخابات جیتنے کیلئے کس حد تک جاﺅگے:وزیراعظم پاکستان

EjazNews

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنے ایک ٹویٹ بیان میں کہا ہے کہ ”جب بھارت و اسرائیل میں رہنما محض ووٹوں کیلئے اخلاقی دیوالیہ پن میں کشمیر، مغربی پٹی پر عالمی قوانین، سلامتی کونسل کی قرار دادوں اور اپنے آئین کے برعکس قبضہ جمائے رکھنے کا نعرہ لگاتے ہیں تو کیا عوام کو غصہ نہیں آتا اور وہاں سے پوچھتے نہیں کہ انتخاب جیتنے کیلئے آخر کس حد تک جاﺅ گے ؟“
حالیہ واقعات کے پس منظر میں دیکھا جائے تو جو کچھ اسرائیل فلسطینیوں کے ساتھ کر رہا ہے اور بھارتی مقبوضہ کشمیر میں کر رہے ہیں وہاں انسانیت کی جس طرح دھجیاں بکھیری جارہی ہیں دنیا سے کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔ لیکن سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ عالمی دنیا جس طرح خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے وہ بڑی عجیب ہے جس سے دنیا بڑی تیزی سے دو حصوں میں بٹ رہی ہے۔ یہ دنیا سب انسانوں کے رہنے کی جگہ ہے۔آپ کا مذہب کچھ بھی ہو سکتا ہے آپ اپنے ملک سے دل و جان سے پیار کرو لیکن دوسروں کو بھی انسان سمجھو ۔ اسی سے یہ دنیا خوبصورت اور پر امن ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  آئندہ ہماری جماعت کا کوئی رکن،انفرادی،جماعتی یا ذاتی سطح پر عسکری اور متعلقہ ایجنسیوں کےنمائندوں سے ملاقات نہیں کرے گا:نواز شریف