SIKH

زندگی بھر جسم کا ایک بھی بال نہ ترشوانے والے

EjazNews

دنیا دلچسپ و عجیب واقعات سے بھری پڑی ہے۔ ہر روز آپ اپنے ارد گرد کچھ عجیب ہونے کا پڑھتے ہیں ۔ کبھی کسی کو ڈراﺅنے گڈے سے پیار ہو جاتا ہے ، تو کہیں پر ایسے انسان پائے جاتے ہیں جو پوری زندگی کپڑے ہی نہیں پہنتے ۔ایسے واقعات زندگی بھر ہم پڑھتے رہتے ہیں آئیے ایسی ہی ایک دلچسپ بات ہم آپ سے شیئر کرتے ہیں۔
دنیا میںجہاں کہیں بھی بچہ پیدا ہوتا ہے اس کے بال اتروائے جاتے ہیں، کچھ لوگ اسے منڈن، کچھ جھنڈ، کچھ کلینگ کہتے ہیں اس کے ساتھ الگ الگ خطوں میں رہنے والے انسان اسے اپنے خطے کی زبان کے مطابق پکارتے ہیں۔لیکن دنیا میں ایک قوم ایسی بھی ہے جس کے مذہبی عقیدے کے مطابق بال نہیں کٹوائے جاتے۔یہ جسم کے کسی بھی حصے سے بال نہیں ترشواتے۔ یہ مذہبی عقیدے کی وجہ سے ہے۔ ہاں سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے انسان اپنے جسم سے بال کٹواناگناہ تصور کرتے ہیں۔ وہ پوری زندگی بال نہیں کٹواتے۔اور ان بالو ں کو سنبھالتے بھی ہیں۔ اگر آپ کا دوست سکھ ہے اور وہ مذہبی عقیدے پر کاربند ہو تو یقین کیجئے کہ آپ کے قد سے بڑے اس کے بال ہوں گے۔ اور یہ بال وہ اپنی پگھ میں سمیٹ کر رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کیا آپ جانتے ہیں فروری کا مہینہ 28اور کبھی29کا کیوں ہوتا ہے؟