BJP-Manifesto-release

بی جے پی نے منشور کا اعلان کر دیا

EjazNews

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنا منشور پیش کر دیا ہے ۔ یہ منشور واضح طور پر ہندو توا کا منشور ہے۔ جس میں کشمیری پنڈتوں سے لے کر بابر ی مسجد کو رام مندر بنانے کے وعدے شامل ہیں۔ مقبوضہ کشمیرمیں رہنے والے تو پہلے ہی غلام تھے لیکن ان کو برطانوی راج کے طرز پر غلامی کا اندازہ اب ہو جائے جب انڈین فوج کا ہائی وے پر گزر ہو گا تو کشمیریوں کے ہائی وے پر گزرنے پر پابندی ہوگی۔ محبوبہ مفتی سمیت کئی رہنما اس کی مخالفت کر رہے ہیں ۔ مسلمان دشمنی پر ووٹ مانگنے والی بی جے پی نے انتخابی منشور میں دوبارہ اقتدار ملنے پر بابری مسجد کی جگہ جلد سے جلد رام مندر بنانے کاا علان کر دیا۔منشور میں 75نکات پیش کئے گئے ہیں جنہیں2022ء تک مکمل کیا جائے گا۔ بی جے پی نے آئین کے آرٹیکل 35کو ختم کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔ (اس آرٹیکل کے تحت مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل ہے اور کوئی غیر کشمیری مقبوضہ کشمیر میں جائیداد خریدنے کا اہل نہیں)۔ اپنے منشور میں بی جے پی نے دہشت گردی کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے ۔ بی جے پی نے اپنا مکمل منشور ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  بیروت حملہ 100سے زائد افراد جاں بحق ، ہزاروں زخمی