Imran-Khan

احساس سے متعلق پالیسی بیان جاری کرنے پر خوش ہوں:وزیراعظم

EjazNews

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک ٹویٹ بیان میں کہا ہے کہ ’’میں غربت میں کمی کے ترجیحی منصوبے ’’احساس‘‘ سے متعلق پالیسی بیان جاری کرنے پر خوش ہوں ۔ ہم خصوصی توجہ کے حامل4شعبوں اور115پالیسی اقدامات پر مبنی اس منصوبے کے تحت عدم مساوات میں کمی، عوام پر سرمایہ کاری اور پسماندہ اضلاع کی تعمیر کیلئے اقدامات اٹھائیں گے‘‘۔
وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ احساس پروگرام کا افتتاح کیا تھا۔ اس پروگرام کا مقصد ان طبقات کا غربت کی لکیر سے نکالنا ہے جو بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  حفیظ سنٹر میں درجنوں دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں