GOBI

آئیے گوبھی کو جانتے ہیں

EjazNews

کیا غذا بیماریوں پر غالب آسکتی ہے؟بظاہراً یہ ایک سادہ اور عام سا سوال ہے ۔ لیکن اس کا کوئی حتمی و صحیح جواب فی الحال موجود نہیں ہے۔ اس کے متعلق جو کچھ بیان کیا گیا ہے ان میں قریب قریب یہ ضرور بیان کیا گیا ہے کہ غذائیت میں صحت بخش اور قدرتی اصولوں کے مطابق اصلاح کی جائے تو بڑی حد تک امراض پر غلبہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔
کچھ اطباء کا خیال ہے کہ کسی صحیح اور موزوں غذائیت کے ذریعے تمام امراض کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے البتہ کچھ کا خیال یہ ہے کہ بیماریوں سے کامیاب جنگ کے لئے ٹیکہ لگانے یا ایسی ادویات استعما لکرنے سے جو انسانی جسم کے لئے بالکل اجنبی ہوں اور جو بدن کے ان جاندار عناصر میں اختلال پیدا کرنے کا باعث ہوں جنہیںقدرت نے کیمیائے بدن کا مرتبہ دیا ہے، بہر صورت اچھا ہوگا کہ غذ اکی اصلا ح کی جائے کیونکہ دن رات کے تجربات سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ ٹیکہ اور دوا سے پرہیز ہمیشہ سود مند ثابت ہوتا ہے۔ اس لیے ہم آج آپ کے لیے ایک ایسی سبزی کا ذکر لے کر آئے ہیں جس کا استعمال ہمارے گھروں میں عام طور پر ہوتا ہے۔ یہ سبزی سستی بھی ہوتی ہے اور سیزن میں ہر گھر میں کم از کم ایک دو دفعہ تو ضرور پکتی ہے۔
گوبھی موسم سرما کی مشہور سبزی ہے۔ اس کی دو اقسام ہیں ایک پھول گوبھی اور دوسری بند گوبھی۔ گوبھی کو عربی میں قبنیطہ ، فارسی میں کلم رو می کہتے ہیں۔ اس کا ذائقہ پھیکا اور تاثیر سرد و خشک ہے۔
اگر اس کا کثرت سے استعمال کیا جائے تو کچھ دنو ں کے بعد استعمال کرن ے والا ہوا میں اڑنے لگتا ہے کیونکہ گوبھی کے بارے میں جدید سائنسی تحقیق کے مطابق بتایا گیا ہے کہ اس میں سوئی گیس سے زیادہ گیس ہوتی ہے۔ اس لئے اس کے استعمال میں احتیاط ضروری ہے۔
پھول گوبھی
پھول گوبھی میں موجود فاسفورس ،وٹامن بی، وٹامن سی پائے جاتے ہیں جو کہ دانتوں کی بیماریوں کے لئے مفید ہیں۔ ہمارے ہاں اکثر اسے آلو کے ہمراہ پکایا جاتا ہے جو مناسب نہیں ہے اس سے یہ نفاق پیدا کرنے کا باعث بنتی ہے۔ اس کے علاوہ بدہضمی اور اپھارہ کی شکایت ہو جاتی ہے۔پھول گوبھی بلغم کو روکتی ہے اور مسوڑھوں کے لئے بہت مفید ہے، یہ خون صاف کرنے والی بہترین سبزیوں میں شمار کی جاتی ہے۔ اس کے استعمال سے پھنسی پھوڑے اور بواسیر کی شکایت ختم ہو جاتی ہے۔ یہ پیشاب آور خصوصیات کی حامل ہے اور خون کو مضر اثرات سے پاک کرتی ہے جس کی وجہ سے جلد پر اس کے اثرات بہت پڑتے ہیں۔ خونی وبادی بواسیر کے علاوہ پیشاب کی جلن اور جریان کے لئے بھی بہت مفید ہے۔
بند گوبھی
یہ بنیادی طور پر یورپ کی سبزی ہے جو ہمارے ہاں بھی کاشت ہوتی ہے۔ اس کی تاثیر بھی سرد و خشک ہے۔ بند گوبھی میں درجہ دوئم کے پروٹین پائے جاتے ہیں، درجہ اول کے پروٹین مچھلی، مرغی اور دوسرے جانوروں کے گوشت میں پائے جاتے ہیں ۔ گوبھی میں موجود دوسرے در جے کے کٹامنز ہوتے ہیں اس کے استعمال سے جسم طاقتور ہوتا ہے۔ بواسیر کے مریضوں کے لئے اس کے پتوں کو سلاد کے طورپر کھانا مفید ہے۔ صفرا اور فساد خون کے مریضوں کے لئے اس کا استعمال فائدہ مند ہے۔اس کا سالن خونی بواسیر کے لئے بہترین غذا اور دوا ہے۔ یہ بلغم کو بننے سے روکتی ہے اور مسوڑھوں کے لےئ بھی بے حد مفید سبزی ہے۔ اس کا کثرت سے استعمال قبض پیدا کرتا ہے اس کے علاوہ یہ جسم میں خشکی پیدا کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔ بند گوبھی اور پھول گوبھی معدے اور گھٹیا کے مریضوں کو استعما ل کرنے میں احتیاط کرنی چاہیے۔سینے کے امراض میں مبتلا مریضوں کو بھی گوبھی کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے۔ گوبھی پکاتے وقت اس میں ادرک کو ضرور شامل کرنا چاہیے۔ جن لوگوں کے اندر سپرم (اولاد کے جراثیم) کی کمی ہوانہیں چاہیے کہ بند گوبھی کو بطور سلاد باقاعدہ استعمال کریں ۔ خاطر خواہ فوائد حاصل ہو تے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  غذا سے علاج

(حکیم مرزا صفدر بیگ(