imran khan

وزیراعظم عمران خان کی ایرانی عوام سے اظہارہمدردی

EjazNews

وزیراعظم عمران خان نے ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ہم غیر معمولی سیلاب میں گھرے ایرانی عوام کیلئے دعا گو ہیں اور ان کیلئے ضرری امدادی سامان بھجوانے کیلئے تیار ہیں۔

ایرانی گزشتہ مہینے 19مارچ سے سیلاب کی زد میں ہے۔ اور وہاں کچھ علاقوں میں فلڈ ایمرجنسی بھی نافذ کی گئی ہے۔ یہ سیلاب ابھی تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق اس سیلاب کی وجہ سے ایران کی سڑکوں کا 36 فیصد حصہ متاثر ہوا ہے۔ایران نے جنوبی صوبے میں ہنگامی حالت نافذ کر رکھی ہے اور متعدد دیہاتوں کو خالی کرایا جا چکا ہے۔19 مارچ کے بعد شدید بارشوں کے نتیجے میں ایران کے 31 میں سے 23صوبے متاثر ہوئے تھے۔لیکن یہ سلسلہ ابھی رکا نہیں ہے۔ اس سیلاب سے4لاکھ کے قریب لوگوں نے نقصان اٹھایا ہے جبکہ 70 لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔جبکہ 70 کے قریب پل بھی یہ سیلابی ریلا تباہ کر گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  نجی چینلز پر بھارتی مواد کی تشہیر نہیں ہوگی: سپریم کورٹ