سعودی عرب کے سرحدی شہر میں دو دہشت گرد ہلاک

EjazNews

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی اہم شاہراہ ’’ابوحدریہ ‘‘پر سکیورٹی چیک پوسٹ پردہشتگرد حملہ ہوا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق2حملہ آور مارے گئے اور 2گرفتار کر لئے گئے ۔سکیورٹی چیک پوسٹ پر بموں سے حملہ کیا گیا ہے۔ ابوحدریہ شاہراہ مشرقی ریجن کی انتہائی اہم شاہراہوں میں سے ایک ہے ۔حملہ آور سعودی عرب سے فرار ہونے کیلئے چیک پوسٹ سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ سعودی حکام نے 2فہرستیں جاری کی ہوئی ہیں ۔ جنوری 2012ء اور دوسری اکتوبر 2016ء کو جاری کی گئی تھی ۔ پہلی فہرست میں 23اور دوسری فہرست میں 9افراد کے نام شامل تھے ۔ حملہ آور وںمیں سے 3مطلوب اشتہاری تھے۔دونوں فہرستوں میں شامل افراد پر سکیورٹی اہلکاروں پر حملوں ، اسلحہ ذخیرہ کرنے کیخلاف جرائم کے ارتکاب کے الزامات ہیں ۔ جس شاہراہ پر یہ واقعہ ہوا ہے یہ شاہراہ سعودی عرب کے سرحدی شہر الخفجی سے لیکر بحرین اور سعودی عرب کو جوڑنے والے سمندری راستےکنگ فہد پل تک چلی گئی ہے ۔ یہ 350کلومیٹر سے زیادہ طویل ہے ۔ مشرقی ریجن کے علاوہ خلیجی ممالک کے باشندے بھی اسے استعمال کرتے ہیں ۔ پورے علاقے میں موجود تیل ، معدنیات اور بھاری صنعتی منصوبوںکے باعث ابوحدریہ ہیوی ٹریفک کی اہم گزر گاہ بنی ہوئی ہے ۔سعودی عرب دہشتگردی کی بیخ کنی کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت مسلسل اقدامات کر رہا ہے ۔ دہشتگردی پر اکسانے والے انتہا پسندانہ افکار کے سدباب کیلئے بھی متعدد مراکز قائم کئے ہوئے ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:  امریکی سلامتی کیلئے خطرہ ٹک ٹاک ایپ پر آفیشل پابندی عائد ہو گئی