Hamza Shahbaz

حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے نیب کا دوبارہ چھاپہ

EjazNews

نیب کے افسران مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں۔ لاہور میں نیب کی تفتیشی ٹیم مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے دوبارہ ان کی رہائش گاہ کے باہر ہے، گزشتہ روز کی طرح کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری نے ماڈل ٹاؤن کا محاصرہ کررکھا ہے تاہم نیب کے اہلکار گھر کے باہر ہی موجود ہیں۔ گھر میں داخل ہونے کے لیے سیڑھی بھی منگوالی گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی بڑی تعداد ماڈل ٹاؤن پہنچ گئی ہے اور پولیس کی جانب سے نیب احکامت پر عملدرآمد نہ کرسکنے کے بعد رینجرز کو طلب کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کے 11ہندو شہریوں کو بھارتی ریاست راجھستان میں قتل کیا گیا:ترجمان دفتر خارجہ