حکومت کہیں نہیں جارہی بلکہ آصف زرداری جیل جارہے ہیں: وزیراعظم

EjazNews

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کہیں نہیں جارہی بلکہ آصف زرداری جیل جارہے ہیں۔ جمرود میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں پہلا شخص تھا جس نے قبائلی علاقوں میں فوج بھیجنے کی مخالفت کی تھی، فوج کو بھیجنے کی وجہ سے فوج اور قبائلی عوام دونوں کے ساتھ زیادتی ہوئی، 1948 میں قبائل نے کشمیریوں کا ساتھ دیا جب کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی قبائلیوں نے بے پناہ قربانیاں دیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں جو نقصان ہوا ہے اس کا کسی کو اندازہ نہیں ہوا، پوری کوشش کروں گا کہ آپ کے کاروبار چلیں اور آپ کا نقصان پورا ہو، نوجوانوں کو سود کے بغیر قرضے ملیں تاکہ وہ اپنے کاروبار چلاسکیں۔ قبائلی علاقوں کے لیے انہوں نے ڈیم۔ سپورٹس گرائونڈ اور ہائی وے کے علاوہ ڈیمز کا بھی اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  پشاور زلمی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کریں گے مقابلہ آج اسلام آباد یونائیٹڈ کا

آصف زرداری اور بلاول پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا۔کہ وہ شوق سے دھرنا دے لیں ہم کنٹینر بھی دیں گے اور کھانا بھی۔ آپ شوق سے دھرنا دیں۔ میں نے بھی احتساب دیا لیکن کبھی شور نہیں مچایا لیکن یہاں جب احتساب کی باری آئی تو جمہوریت خطرے میں آجاتی ہے۔ جبکہ مولانا فضل الرحمن پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا وہ کلین بولڈ ہو چکے ہیں اور اب ہر وقت اس کوشش میں ہیں کہ کسی طرح سے حکومت گر جائے۔اور اسے باری مل جائے۔

وزیراعظم نے افغانستان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم افغانیوں کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں۔ ان کو بھائیوں والا مشورہ دیا تھا۔ اور مشورہ کوئی مداخلت نہیں ہوتی۔ ان کا کہنا تھا میں اللہ سے دعا گو ہوں کہ اللہ افغانستان میں امن ہو پچھلے 40 سالوں سے انہوں نے بہت بھگتا ہے۔