اٹک میں دوگاڑیوں کے تصادم میں چارافراد جاں بحق

EjazNews

فتح جنگ میں مسافروین اوردودھ لے جانے والی گاڑی کے درمیان تصادم میں چارافراد موقع پرجاں بحق ہوگئے۔ اٹک کے علاقے فتح جنگ میں راولپنڈی جانے والی مسافروین کا دودھ لے جانے والی گاڑی سے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں چارافراد موقع پرجاں بحق جب کہ دس افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے 7 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ واضح رہے کہ فتح جنگ کوہاٹ روڈ پرترنول سے کوہاٹ تک سنگل روڈ ہونے کی وجہ سے حادثات معمول بن چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  موٹر وے زیادتی کیس ایک ملزم نے اعتراف جرم کر لیا