ہمایوں سعید کی جوانی پھر نہیں 70کروڑ کمانے میں کامیابی ہو گئی۔ انہو ں نے اپنے ایک ٹوٹ میں لکھاکہ جوانی پھر نہیں آنی لوگوں کو مسلسل محظوظ کر رہی ہے۔ اور تمام دیکھنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
جوانی پھر نہیں آنی پارٹ ٹو پہلی پاکستانی فلم بن گئی ہے جس نے دنیا بھر سے 70کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے،یہ جوانی پھر نہیں آنی کا سیکوئل تھا۔ پوسٹر میں اگر اپنے ساتھ ہیروئنز کو بھی لے لیتے تو مردوں کی اجارہ داری والی بات ختم ہو جاتی ہے۔ بحرکیف یہ نہایت خوشی کی بات ہے کہ پاکستانی فلمیں چہ جائیکہ بہت کم بنتی ہیں لیکن سو کروڑ کے کلب میں شمولیت پانے کے قریب قریب ہوتی جارہی ہیں ۔ جوانی پھر نہیں آنی گزشتہ برس ریلیز ہوئی تھی۔
