imran khan

وزیراعظم نے حیدر آباد یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا

EjazNews

وزیراعظم عمران خان کا اردو یونیورسٹی حیدر آباد کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقرب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج بہت خوش ہوں۔ قوم کا اصل تحفظ تعلیم سے ہی ممکن ہے اور ہمارے نیﷺ نے بھی مسلمانوں کو پڑھانے پر جنگی قیدیوں کو رہائی دی۔ نبی کریم ﷺ نے تعلیم کے حصول پر خصوصی توجہ دی، مسلمانوں نے تعلیم پر توجہ دی تو 7سو سال دنیا پر حکمرانی رہی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عظیم ملک بننے کا خواب تعلیم کے بغیر پورا نہیں ہو سکتا۔نوجوانوں کو تعلیم دی تو یہ پاکستان کو اوپر لے کر جائیں گے نوجوانوں کو تعلیم نہیں دی گئی تو ملک نیچے جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت انصاف اور تعلیم پر خصوصی تو جہ دے رہی ہے، نمل یونیورسٹی کا تجربہ حیدر آباد یونیورسٹی کے ساتھ شیئر کریں گے۔
وزیراعظم نے جہلم کے قریب سوہاوہ میں القادر یونیورسی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس جامعہ میں سائنس اور صوفی ازم پڑھایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ القادر یونیورسٹی میں ہمارے نوجوان نبی کریم ﷺ پر پی ایچ ڈی کریں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سنگا پور کی ایک یونیورسٹی کا خرچ پاکستان کی تمام یونیورسٹیوں سے زیادہ ہے، چھوٹا سا سنگا پور 3سو ارب ڈالر کی برآمدات کرتا ہے۔21کروڑ پاکستانیوں کی ایکسپورٹ 24ارب ڈالر ہے۔ ہمارے پاس 60فیصد پاکستانی 30ال سے کم عمر کے ہیں۔ اگر ہم نے ان نوجوانوں کو تعلیم دے دی تو یہ پاکستان اور اس معیشت کو اٹھا دیں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال کی سوچ بہت بڑی تھی۔ جس پر پاکستان بنایا گیا تھا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی میں حیدر آباد یونیورسٹی کی مخالفت کی گئی۔ اگر آپ تعلیم کو فروغ نہیں دے سکتے تو اس کے قیام کی خلاف ورزی بھی نہیں کرنی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:  نئے کرنسی نوٹ 20سے 31مئی تک ملیں گے