امریکہ کے تیسرے بڑے شہر کی افریقی نژاد مئیر

EjazNews

امریکہ کے تیسرے بڑے شہر شکاگو کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 56سالہ سیاہ فام لاری لائٹ فٹ میئر بن گئی ہیں۔ شکاگو امریکہ کا تیسرا بڑا شہر ہے۔ اس کا شمار نیویارک اور لاس اینجلس کے بعد ہوتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیاسی سرگرمیوں سے ان کا کوئی رشتہ ناتہ نہیں تھا جبکہ ان کے مدمقابل بریکونکول دو عشروں تک شکاگو کونسل کی رکن رہ چکی ہیں اور تجربہ کار سیاستدانوں میں ان کا شمار ہوتا ہے۔لیکن اس کے باوجود ان کی کامیابی نے سب کو حیرت میں ڈالا وہ 20مئی کو وہ حلف وفاداری لیں گی۔ 56سالہ لائٹ فٹ شکاگو کی تاریخ میں 56ویں میئر ہیں۔ جب میں نے ان کا سی این این پر انٹرویو دیکھا تو ایسا لگا جیسے ان کی آنکھیں خوشی سے نم ہیں۔
یاد رہے اس سے پہلے امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک مسلمان اور افریقی نژاد خاتون بھی منتخب ہو چکی ہیں۔جو کہ واشنگٹن کے ایوان میں اپنی خدمات انجام دیں گی۔ یہ سب امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا اور اسی طرح موجودہ دور میں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے انسانیت کا ثبوت دیتے ہوئے ثابت کیا کہ دنیا میں انسانیت ابھی باقی ہے۔ سب لوگ نفرتوں سے نہیں جیتے ۔ برے اور اچھے لوگ ہر جگہ موجود ہوتے ہیں۔ نیوزی لینڈ واقعہ کے بعد وہاں پر آتشی اسلحے کیخلاف پابندی عائد کر دی گئی ہے جو کہ اکثریت رائے سے منظور ہوئی اور اسی طرح اقوام متحدہ نے بھی ایک قرار داد پاس کی ہے جو مذہب اور تعصب کی بنیاد پردہشت گردی کی مخالفت کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارت کےسب سے بڑے سیکس سکینڈل میں حیرت انگیز انکشافات
https://edition.cnn.com/videos/politics/2019/04/03/chicago-mayor-elect-lori-lightfoot-police-sot-newday-vpx.cnn