union of leag

اقوام متحدہ میں مذہبی،تعصب کی بنیاد پر دہشت گردی کیخلاف قرار داد منظور

EjazNews

اقوام متحدہ میں مذہب ، تعصب کی بنیاد پر دہشت گردی کیخلاف قرار داد منظور ہو گئی۔ قرار داد نیوزی لینڈ حملے اور اسلام دشمن رویوں کے تناظر میں پاکستان کی حمایت سے ترکی کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔ پاکستان نے قرارداد کے متن اور خدو خال وضع کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھیکا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے اسلام دشمن رویے عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مغرب میں انتہا پسند نسل پرست سوچ پروان چڑھ رہی ہے،نسل پرست سوچ عالمی بھائی چارے کی راہ میںسب سے بڑی رکاوٹ ہے، مذہب، رنگ و نسل کی بنیاد پر نفرت، استحصال کا نشانہ بننے نہیں دے سکتے۔

یہ بھی پڑھیں:  نیوزی لینڈ میں دہشت گرد کی بندوق پر کیا درج تھا؟