نیپال میں طوفانی ہواﺅں نے 30سے زائد افراد کی جان لے لی

EjazNews

نیپال میں مون سون کی تیز ہواﺅںنے بجلی اور ٹیلی فون کے کھمبوں سمیت سینکڑوں درختوں کو جڑوں سے اکھاڑ دیا۔ متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے فوج طلب کرلی گئی ہے۔ نیپال میں زیادہ تر ہلاکتیں درختوں اورمکانوں کی چھتیں گرنے سے ہوئیں۔سب سے زیادہ نیپالی ضلع بارا متاثر ہوا ہے جہاں 90فیصد جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمیوں کا علاج مفت ہوگا اور ہلاک ہونے والوں کے ورثاءکو3لاکھ روپے بطور مالی امداد دئیے جائیں گے۔یاد رہے زخمیوں کی تعداد ایک محتاط انداز ے کے مطابق 395ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  نیوزی لینڈ نے دنیا میں نئی تاریخ رقم کر دی