mobile phones

غیر قانونی موبائل رکھنے والوں کیلئے مہلت ختم

EjazNews

پی ٹی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں پہلے مرحلے میں 30لاکھ سے زائد غیر قانونی موبائل فونز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ اجلاس میں بتایا گیا کہ پہلا موبائل فون اس ہفتے سے بند جبکہ ٹیکس ادا کرنیوالے صارف کا آٹھ گھنٹے میں بحال ہوگا۔ پاکستان بھر میں بیرون ممالک سے آنے والے کسٹم ڈیوٹی اور دیگر ڈیوٹی کے بغیر آنے والے اربوں روپے کے کروڑوں موبائل فونز بند کرنے کے حوالے سے گزشتہ روز پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی ہیڈ کوارٹ اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ تیس لاکھ موبائل سے زائد موبائل فونز بند کر دئیے جائیں گے جبکہ اس کے بعد دیگر غیر قانونی موبائل فونز کو بند کیا جائے گا۔ پاکستان میں ڈیآئی آر بی ایس سسٹم مکمل طورپر فعال ہوگیا ہے اور پہلا موبائل فون باقاعدہ طور پر اس ہفتے سے بند ہوگا جس کے بعد تمام موبائل فون کمپنی اپنے اپنے نیٹ ورک کر چلنے والے 30لاکھ موبائل فون بند کرے گی اور جس صارف کا بھی فون بند ہوگا وہ اسی کمپنی کے آفس یا فرنچائز میں جا کر ٹیکس ادا کر کے دوبارہ بحال کراسکے گا۔ صارف اگر ٹیکس ادا کر دے تو آٹھ گھنٹے میں فون بحال ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں:  وہی ہوا جس کا ڈر تھا