vigitable

سبزیوں کے کٹلٹس

EjazNews

آلو کے کٹلس تو آپ نے بہت بارسنیں ہوں گے لیکن آج ہم آپ کو سبزیوں کے کٹلس کے بارے میں بتاتے ہیں ۔
اجزاء
آلو ایک کلو(اُبال لیں)
پیاز ایک عدد
ہری مرچیں چار سے پانچ عدد
شملہ مرچ ایک عدد
ٹماٹر ایک عدد
پاپ کارنز ایک چھوٹی پیالی(انھیں موٹا موٹا کوٹ لیں۔ٹن بھی استعمال کرسکتے ہیں اور اگر چاہیں تو ایک بھٹا اُبال کر دانے الگ کرلیں)
بند گوبھی آدھا پھول
انڈے دو عدد( اس میں حسب ضرورت نمک،کالی مرچ اور ہلدی ڈال کر پھینٹ لیں)
ڈبل روٹی کا چورا ایک کپ(آپ اسے اگر خود نہ بنانا چاہیں تو بازار بھی خرید سکتے ہیں)
لیموں دو عدد (رس نکال لیں)نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ (پسی ہوئی)ڈیڑھ چائے کا چمچ
ہلدی ایک چوتھائی چائے کا چمچ
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ (بھون کر پیس لیں)
گرم مسالا (پِسا ہوا) ایک چوتھائی چائے کا چمچ
میتھی دو چائے کے چمچ اور تیل
اب ہم اسے بناتے ہیں
ترکیب :
آلوؤں کا چھلکا اُتارکر اچھی طرح میش کرکے، اس میں تمام اجزاء(انڈے کا آمیزہ اور ڈبل روٹی کا چورا شامل نہیں کرنا) شامل کردیں۔ آمیزے کے گول گول کباب بنالیں اور پھر کباب پہلے انڈے کے آمیزے میں ڈبوئیں، اُس کے بعد ڈبل روٹی کے چورے میں لپیٹ کر ڈیپ فرائی کرلیں۔
لیں سبزیں کے کٹلس تیار ہیں ۔ اب اس کو چاہے چائے کے ساتھ نوش کریں یا مزے سے ویسے ہی کھائیں۔ شام کے وقت کم بھوک میں یہ آپ کو زیادہ مزیدار لگیں گے۔ ویسے سکول میں بچوں کے ساتھ لیجانے کیلئے بھی برے نہیں ہیں۔
(ریحانہ)

یہ بھی پڑھیں:  چٹ پٹی دال