Arif-Alvi-PTI

حکومتوں کو خواتین کو برابر کے مواقع فراہم کرنے چاہیں: صدر پاکستان

EjazNews

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ینگ ویمن لیڈر شپ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے اسلام نے سب عورتوں کو وراثت میں حصہ دیا، اس قانون پر عمل درآمد خواتین کی معاشی خود مختاری کے انتہائی اہم حصہ ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ معاشی خود مختاری ہی صحیح معنوں میں خواتین کی آزادی اور ترقی کی ضامن ہے، معاشرے میں خواتین کو جائز مقام اور تحفظ دلانا قومی ذمہ داری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خواتین کے لئے بہت سے شعبوں میں مواقع پیدا ہو رہے ہیں ، حکومتو ں کو خواتین کے لئے مردوں کے مساوی مواقع فراہم کرنے چاہیے۔ تعلیمی اداروں میں خواتین کے داخلے کی شرح 70فیصد ہے۔ البتہ اداروں میں کام کرنے والی خواتین کی شرح 20فیصد ہے۔ معاشرے کی ترقی میں عورتوں کا فعال کردار انتہائی اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  آسٹریلیا کے بعد انگلینڈ نے0_3 سے سیریز جیت لی