air

عرب اتحادی فوجی کی حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری

EjazNews

یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کیلئے عرب اتحادی فوج کی جانب سے حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 45جنگجوہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتحادی فوج کی جانب سے حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 45جنگجو ہلاک ہو گئے۔ عرب اتحاد نے شمالی الضالع میں مریس کے محاذ پر جبل نصی میں باغیوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دئیے۔عرب اتحاد نے الضالع گورنری ے شمال مغربی علاقے العود میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 19باغی ہلاک ،55زخمی ہو گئے۔ یمن کی سرکاری فوج نے مریس کے محاظ پر الزیلہ کے مقام پر حوثیوں کے ٹھکانوں پر ایک بڑا حملہ کیا جس کے نتیجے میں 26باغی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب شمال مغربی حجی گورنری میں عبس کے مقا پر سرکاری فوج نے ایک کارروائی میں39حوثی باغیوں کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔جبک الضالع، گورنری میں یمن کی سرکاری فو ج اور حوثی باغیوں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے۔طویل لڑائی کے بعد حوثی باغیوں نے مشرقی النادرہ ڈائریکٹوریٹ پرقبضہ کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پیرو کے سابق صدر نے خودکشی کرلی