مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے قومی ایوارڈ ملنے کی خوشی میں کیک کاٹا ہے اور اس کیک کے ساتھ اپنی سیلفی بھی شیئر کی ہے۔ قومی ایوارڈ ملنے کے اتنے دنوں بعد بھی وہ تنقید کی زد میں ہیں ۔ اب انہوں نے یہ کیک تنقید کرنے والوں کو جلانے کیلئے کاٹا ہے یا خوشیاں منانے کیلئے یہ تو ان سے گفتگو کے بعد ہی پتہ چلے گا لیکن پارٹی لگتی نہیں کی صرف کیک منگوا کر تصویر شیئر کی ہے۔
