Fawad-Chuhdry

پی ٹی آئی حکومت میں ہے تو اس کا بڑا کردار جہانگیر ترین ہیں:وفاقی وزیراطلاعات

EjazNews

وزیر اطلاعات و نشریات نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’آج تحریک انصاف اگر حکومت میں ہے تو اس میں ایک بڑا کردار جہانگیر ترین کا ہے، کابینہ اجلاس میں ان کی شرکت وزیراعظم کی خواہش پر ہوتی ہے، اکابرین کو وزیراعظم کی خواہش کا احترام کرنا چاہیے۔ ان کے خلاف عدالتی فیصلہ بدقسمتی تھی وہ انتخابات سے باہر ہوئے ہیں PTIورکرز کے دلوں سے نہیں۔‘‘

یاد رہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ جہانگیر ترین کا حکومتی میٹنگز اور اجلاسوں میں بیٹھنے قطعی غلط ہے۔ اس سے اپوزیشن کو موقع ملتا ہے، گورنر پنجاب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب وہ میٹنگ میں بیٹھتے ہیں تو وزراء اور سرکاری افسر باہرآکرباتیں کرتے ہیں۔ ان پر پابندی عدالت نے لگا رکھی ہے

یہ بھی پڑھیں:  یکم جون سے 10 جون تک لگ بھگ 20 ہزار پاکستانی غیرممالک سے واپس آئیں گے:معید یوسف