match

آسٹریلیا نے پاکستان کو کلین سویپ کر دیا

EjazNews

دبئی میں کھیلے جانے والے ون ڈے سیریز میںآسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کی ۔ اور 7وکٹوں کے نقصان پر327رنز بنائے۔ آسٹریلیا نے پاکستان کو 328رنز کا ہدف دیا۔ ایرون فنچ نے 53 رنز بنائے ، عثمان خواجہ 98رنز کی اننگز کھیلی، شان مارش 61، اسٹونس 4 رنز ، گلین میکسویل 70نے رنز بنائے۔ جبکہ پاکستانی ٹیم نے 7وکٹوں کے نقصان پر مجموعی طور پر307سکور بنائے۔ شان نسعود نے 50۔محمد رضوان12۔ عمر اکمل 43۔ حارث سہیل نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے130۔ عماد وسیم نے 50 اور عابد علی نے کوئی رنز بنائے بغیر آئوٹ ہونح میں عافیت جانی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی پانچ روزہ ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک بھی میچ جیتنے نہ دیا ۔ سیریز تو آسٹریلیاتیسرے میچ کے بعد ہی جیت چکا تھا لیکن دو میچ باقی تھے۔ امید کی جارہی تھی کہ پاکستانی ٹیم کلین سویپ نہیں ہوگی لیکن روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم نے ایک بھی میچ جیت نہ پائی۔ چوتھے ایک روز ہ میچ میں ٹیم کی کوشش ضرور نظر آئی کہ ٹیم کھیل کر ہاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستانی ٹیم کی شرمناک ترین ابتداء