خورشید شاہ کو نیند کی گولیاں کم پڑ گئی ہیں۔وزیراطلاعات

EjazNews

وزیر اطلاعات ونشریات کہتے ہیں۔ جب سے وزیراعظم سندھ پہنچے ہیں خورشید شاہ کو نیند کی گولیاں کم پڑ گئی ہیں۔شاہ جی کے سیاہ کارنامے سندھ کی عوام کی عدالت میں ہیں۔اور اب ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔ وقت دور نہیں جب باقی ملک کی طرح سندھ کے عوام بھی جبر واستبداد سے نجات ملے گی۔اور ڈاکو راج کا خاتمہ ہو گا۔ کہتے ہیں سندھ کا پیسہ لندن اور دبئی میں لگتا رہا۔ارب ھا روپیہ جعلی اکائونٹس کے ذریعے سے باہر بھیجا گیا۔ماڈلز اور فرنٹ مین کے ذریعے سے۔یہ سندھ کے لوگوں کا پیسہ تھا۔شہید بے نظیر بھٹو اور بھٹو کا نام تک یہ لوگ بیچ کر کھا گئے باقی کیا چھوڑنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  دنیا بھر کے میئر شہریوں کو بچانے کیلئے معاہدے کر رہے ہیں اور ہم شہروں کیلئے مئیر مانگ رہے ہیں