yasmin rashid

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈیوٹی کارڈ پہننے کی پابندی عائد

EjazNews

محکمہ صحت پنجاب نے تمام سرکاری ہسپتال کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس کے مطابق ڈاکٹروں کے سوا کوئی اور گون نہیں پہنے گا ۔ مراسلے کے مطابق یہ بات نوٹ کی گئی ہے کہ تعلیمی قابلیت پر پورا نہ اترنے والے ڈیوٹی اوقات کے دوران گاون پہنتے ہیں۔ اور گائون پہن مریضوں کو نجی ہسپتالوں میں آنے پر مجبور کرتے رہتے ہیں۔ایسے افراد مریضوں کے سامنے خود کو ڈاکٹر ظاہر کرتے ہیں اور ہسپتالوں کے علاوہ پرائیویٹ کلینک میں بھی علاج کروانے پر قائل کرتے ہیں جہاں غریب مریضوں سے ٹیسٹوں یا معائنوں کی مد میں ناجائز فیس وصول کرتے ہیں۔ ہیلتھ اتھارٹی کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ملازمین کوڈیوٹی کارڈ جاری کریں، ڈیوٹی کے دوران سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور عملے کا ملازمت کا کارڈ پہننا ضرور ی ہوگا۔ کارڈ پر ہر سرکاری ملازم کا عہدہ لکھا ہوگا۔ اس نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ کارڈز ڈیوٹی کے اختتام پر انتظامیہ کو واپس کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  ہمارے ہسپتالوں میں ابھی تک وہ حالات نہیں ہیں جو ہم باہر کے ملکوں میں دیکھ رہے ہیں :وزیراعظم