imran khan

وزیراعظم نے پاکستان کے سب سے بڑے ائیر پورٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

EjazNews

وزیراعظم عمران خان نے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پور کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔ نیو گوادر انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر اے 380جیسے بڑے طیارے بھی لینڈ کر سکیں گے، ائیر پورٹ میں سالانہ 30ہزار ٹن کارگو ہینڈلنگ کی گنجائش ہوگی۔گوادر ائیر پور چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری کا اہم منصوبہ قرار دیا جارہا ہے۔ چائنہ کے اشتراک سے سول ایوی ایشن اتھارٹی ائیر پورٹ کو تعمیر کرے گی۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو دور جدید کے تقاضو ںکے مطابق تعمیر کیا جائے گا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں گوادر کی ترقی سے پورے ملک کو فائدہ ہوگا۔ماضی میں بلوچستان کے لوگوں کو نظر انداز کیا گیا،ترقی وہ ہوتی ہے جس سے مقامی لوگوں کو فائدہ ہو۔بلوچستان سے گیس نکلی اور فائدہ دوسرے لوگوں نے اٹھایا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گوادر آکر بہت خوشی ہوئی۔ گوادر میں مچھلی پکڑنے والوں کو روزی ختم ہونے کا ڈر تھا۔گوادر میں لوگوں کو ہیلتھ کارڈ دیں گے۔گوادر کو نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک کریں گے۔کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت 10لاکھ پودے لگائیں گے۔ان کا مزید کا کہنا تھا کہ کوئٹہ سے گوادر تک ٹرین چلائی جائے گی۔
وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چائینز سے پوری مدد مانگ رہے ہیں، فاسٹ ٹرین ٹیکنالوجی پاکستان لارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  گلگت بلتستان میں18اگست کو الیکشن ہوں گے