بنگلہ دیش: 22منزلہ عمارت میں آگ سے 19افراد ہلاک 73زخمی

EjazNews

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں 22منزلہ عمارت میں آگ بڑھکنے سے 19افراد ہلاک جبکہ 70سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں سے 6نے جان بچانے کیلئے بلڈنگ سے چھلانگ بھی لگائی لیکن اس 22منزلہ بلڈنگ سے چھلانگ لگانے والا کوئی بھی شخص زندہ نہیں رہ سکا۔عمارت سے لوگوں کو نکالنے کے لیے ہیلی کاپٹر کا بھی استعمال کیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ مہینے ڈھاکہ میں آگ لگنے سے 67افراد ہلاک اور 50سے زائد زخمی ہو ئے تھے ۔2012ءمیں ایک گارمنٹ فیکٹری میں آگ لگنے سے 112افراد ہلاک ہو گئے تھے اور دنیا یہ سن کر حیران رہ گئی تھی کہ اس فیکٹری کو باہر سے لاک لگایا گیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:  جنوبی ایشیاءکے استحکام و خوشحالی کو مسئلہ کشمیر سے جدا نہیں کیا جاسکتا :ترک صدر طیب اردگان